8 جنوری 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی مصر کے سرکاری دورے پر آج قاہرہ جائیں گے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے جو ایک اعلی وفد کےہمراہ سنیچر سے افریقی ممالک کے دوروں کا آغاز کیا ہے اس سے قبل بنین ،غنا اور بورکینافاسو کے حکام سے ملاقات کرکے ان سے دوجانبہ تعلقات اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جناب علی اکبر صالحی اپنے افریقی ممالک کے دوروں کے سلسلے میں آج قاہرہ جائیں گے جہاں وہ مصر کے صدر اور وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے ۔ ان ملاقاتوں میں ایران اور مصر کے تعلقات کی توسیع سمیت علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلۂ خیال کی توقع ہے۔

.......

/169